اہم خبریں

خیبرپختونخوا کا19 جون کو مکمل سالانہ بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ

پشاور(اے بی این نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے 19 جون کو مکمل سالانہ بجٹ پیش کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 19 جون کو مکمل سالانہ بجٹ پیش کرنےکے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ بجٹ سے قبل بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کی جائے لیکن اجازت نہیں دی گئی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد اور صوبےکی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ پیش کیا جائےگا، جب کہ صوبے کا سالانہ بجٹ مشیر خزانہ مزمل اسلم پیش کریں گے۔
مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے گا،علی پرویز ملک

متعلقہ خبریں