اسلام آباد (اے بی این نیوز) این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ آج 22 جون سے ملک کے مختلف حصوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خطرہ ہے، رہائشی علاقے زیر آب آنے سے شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔
ترجمان کے مطابق 22 جون تک گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، پہاڑی علاقوں سے پتھر اور ملبہ نشیبی علاقوں میں بہہ سکتا ہے۔ شاہراہ قراقرم سمیت کئی اہم شاہراہیں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہو سکتی ہیں۔ جگلوٹ، سکردو، شگر، حسینی آباد اور دیگر علاقوں کو حساس زون قرار دیا گیا ہے۔ مظفرآباد، کیل، شاردہ سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی برقرار ہے۔ ایسی ہی صورتحال چترال، کوہستان، ایبٹ آباد اور لوہارگلی کے علاقوں میں بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے دریاؤں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں:بجٹ معاملے پر خیبرپختونخوا سے بڑی خبر،اہم اعلان سامنے آگیا















