اہم خبریں

بیرون ملک سفر کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

بیرون ملک سفر کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان سے یورپ، مشرق وسطیٰ، آسٹریلیا اور دیگر بین الاقوامی مقامات کا سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ کیونکہ وفاقی بجٹ 2026-27 میں بزنس کلاس کے ہوائی ٹکٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں نمایاں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق امریکا جانے والے بزنس کلاس مسافروں کے لیے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 350,000 روپے سے کم کر کے 50,000 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس سے فضائی سفر کے اخراجات میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

اسی طرح مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک کے لیے بزنس کلاس ٹکٹوں پر ڈیوٹی 105000 روپے سے کم کرکے 25000 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یورپی ممالک کے لیے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 210,000 روپے سے کم کر کے 40,000 روپے کر دی گئی ہے جب کہ مشرق بعید اور آسٹریلیا کے لیے پروازوں کے لیے ڈیوٹی 40,000 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ہوا بازی کے شعبے کو فروغ دینا، بین الاقوامی سفر کی حوصلہ افزائی کرنا اور مسافروں پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ مجوزہ کمی سے ہوائی سفر کی مانگ میں اضافہ اور ہوابازی کی صنعت کو مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں‌:افسوسناک خبر،سابق رکن صوبائی اسمبلی انتقال کر گئے

متعلقہ خبریں