اہم خبریں

فلپائن منڈانائو میں 8.2 شدت کا زلزلہ ،وارننگ جاری

منڈانائو (اے بی این نیوز)فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں 8.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یو ایس سونامی وارننگ سسٹم نے زلز لے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

ادارے نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 7.3 بتائی تاہم بعد میں اسے بڑھا کر 8.2 کر دیا گیا۔

انڈونیشیا کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کے لیے بھی سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

زلزلے کے بعد تاحال جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، جبکہ متعلقہ حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :سعودی عرب ،الخرج میں حملے کا الرٹ جاری،بعد میں خطرہ ٹلنے کا اعلان

متعلقہ خبریں