گلگت (اے بی این نیوز) گلگت بلتستان میں انتخابات سے قبل انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں 24 جی بی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کے انتخاب کے لیے کل انتخابات ہوں گے جس میں کل 403 امیدوار میدان میں ہیں جب کہ کئی حلقوں پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
پیپلز پارٹی نے 23، مسلم لیگ ن نے 22، آئی پی پی نے 15، پاکستان مسلم لیگ نے 11، جے یو آئی نے 9، وحدت المسلمین نے 7، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے 6 نشستوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں جب کہ تقریباً 266 آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔ انتخابات کے لیے کل 958,480 ووٹرز ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
دوسری جانب سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے گلگت شہر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔ موبائل انٹرنیٹ، فائبر نیٹ اور وائی فائی سروس بند ہونے سے شہریوں کو رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے گلگت شہر میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی تصدیق یا کوئی اعلان نہیں کیا گیا تاہم سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور شہریوں کا خیال ہے کہ الیکشن کے پیش نظر سروس بند کی گئی ہے۔
گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ پر اہم تجویز سامنے آگئیمزید پڑھیں:















