اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنماؤں کو گلگت بلتستان سے صوبہ بدر کر دیا گیا

پی ٹی آئی رہنماؤں کو گلگت بلتستان سے صوبہ بدر کر دیا گیا

گلگت( اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، شوکت بسرا، نعیم پنجوتھہ اور ظہیر بابر کو دیامر پولیس نے گلگت بلتستان سے صوبہ بدر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ رہنماؤں کو دیامر میں کارروائی کے بعد خیبر پختونخوا کی حدود میں چھوڑ دیا گیا۔ پولیس حکام کی جانب سے اس اقدام کی وجوہات کے حوالے سے باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا، تاہم واقعے نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

اس پیش رفت پر مختلف سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں کی جانب سے ردعمل کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ معاملے کے مزید پہلو سامنے آنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں‌:مہاجرین کی نشستوں پر اہم فیصلہ متوقع، تفصیلات سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں