اہم خبریں

انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا،ویڈیو لنک پیشی کی درخواست دائر

کراچی (اے بی این نیوز)منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جیل حکام نے درخواست کی کہ ملزمہ کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر عدالت میں پیش کرنا ممکن نہیں، لہٰذا آئندہ سماعت پر اسے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

جیل حکام نے کورٹ پولیس کا خط بھی عدالت میں پیش کر دیا۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کو آج 2 مختلف مقدمات میں عدالت کے روبرو پیش کیا جانا تھا، تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث اسے جیل سے عدالت منتقل نہیں کیا جا سکا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے لیے تمام ضروری انتظامات جیل میں پہلے سے موجود ہیں، اس لیے عدالت ملزمہ کی آئندہ سماعتوں میں آن لائن پیشی کی اجازت دے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی سے روانہ ہونے والی تیز گام ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی

متعلقہ خبریں