جلال آباد( اے بی این نیوز)افغانستان کے مشرقی صوبے لغمان میں ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 10 بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ جلال آباد اور کابل کے درمیان مرکزی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں پاکستان سے واپس آنے والے افغان خاندانوں کو لے جانے والا ایک ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا۔
صوبہ لغمان کے گورنر کے ترجمان عبدالمالک نیازی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 بچے، 5 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں خطرناک ڈرائیونگ کے باعث ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں، جن میں ہر سال متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔
مزید پڑھیں:سرکاری اور نجی سکولوں کیلئے حکومت کا بڑا اعلان















