سیالکوٹ (اے بی این نیوز) کم عمر لڑکی سے شادی کر کے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے 60 سالہ حکیم بابر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جوس میں زہر ملا کر پلایا گیا جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی۔
حکیم بابر نے الزام عائد کیا کہ انہیں کوٹلی کھوکھراں سے تعلق رکھنے والے صفدر اور سیکو نامی شخص نے اپنے گھر بلایا جہاں مبینہ طور پر جوس میں زہر ملا کر پلایا گیا۔ ان کے مطابق جوس پینے کے بعد ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور ان کی حالت تشویشناک ہو گئی۔
مجھے کوٹلی کھوکھراں سے صفدر اور سکو نے گھر بلا کر جوس میں زہر ملا کر پلایا، وزیراعلی صاحبہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، میری جان کو خطرہ ہے، تحقیقات کرائیں اور ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دلوائیں، حکیم بابر کی التجاء pic.twitter.com/u4trhjRV8N
— Nadir Baloch (@BalochNadir5) May 30, 2026
حکیم بابر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے چھوٹے بچے ہیں اور ان کی جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ کی فوری اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔
نوجوان لڑکی سے شادی کرکے ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والے حکیم بابر کو کسی نے زہر دے دیا۔
حالت غیر میں حکیم صاحب کا بیان۔ pic.twitter.com/iRIZEKLMqZ— 𝐒𝐡𝐚𝐤𝐢𝐫 𝐉𝐮𝐠𝐠𝐚𝐧 (@Letme_145) May 29, 2026
انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں یا ان کے خاندان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری مبینہ طور پر نامزد افراد پر عائد ہوگی۔
دوسری جانب واقعے کے حوالے سے پولیس یا متعلقہ حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا۔ اصل حقائق حکیم بابر کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔
مزید پڑھیں:پاک آسٹریلیا پہلا ون ڈے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ















