اہم خبریں

جنرل باجوہ نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ، تحقیقات کی جائیں ، عمران خان کا صدر کو خط ارسال

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیراعظم عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کردہ خط میں عمران خان نے کہا کہ گزشتہ چند روز کے دوران عوامی سطح پر نہایت ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

منظر عام پر آنے والی معلومات سے واضح ہوتا ہے کہ جنرل (ر) باجوہ اپنے حلف کی صریح خلاف ورزی کے مرتکب ہو ئے ۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایک انٹرویو میں جنرل (ر) باجوہ نے کہا کہ ہم عمران خان کو ملک کیلئے خطرہ سمجھتے تھے۔ہمارے خیال میں اگر عمران خان اقتدار میں رہے تو ملک کو نقصان ہوگا۔ جنرل باجوہ کی جانب سے’’ہم ‘‘کے لفظ کا استعمال تحقیق طلب ہے۔

پی ٹی آئی ے چیئرمین نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ کو یہ اختیار کس نے دیا کہ وہ منتخب وزیراعظم کے اقتدار میں رہنے کو ملک کے لئے خطرناک ہونے کے حوالے سے فیصلہ کریں۔ یہ فیصلہ صرف اور صرف عوام کا ہے کہ وہ کسے وزیراعظم منتخب کرنا چاہتے ہیں۔جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کی جانب سے حلف کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات بھی صدر مملکت کو ارسال کر دی گئیں۔

متعلقہ خبریں