حافظ آباد(نیوز ڈیسک) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ کی گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق، پولیس نے حراست میں لے لیا
صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ واقعہ حافظ آباد میں کڑیالہ کے قریب پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ سہیل عادل کی سرکاری گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
پولیس نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مقامی پولیس کے ڈی ایس پی کے مطابق سیکریٹری سہیل عادل خود گاڑی کو چلا رہے تھے۔
مزید پڑھیں۔عید الاضحیٰ، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آلائشوں کا ڈھیر















