اہم خبریں

شہری ہوشیار،عید پر پکنک پوائنٹس سے متعلق اہم اعلان

ہرنائی (اے بی این نیوز) امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ہرنائی کے تمام پکنک پوائنٹس پر پکنک منانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ پابندی عید الاضحیٰ کے موقع پر 26 مئی سے 30 مئی تک نافذ رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران شہریوں کے تمام پکنک پوائنٹس اور تفریحی مقامات پر جانے اور پکنک منانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی کی جانب سے جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی عید الاضحیٰ کے موقع پر 26 مئی سے 30 مئی تک نافذ رہے گی۔

اس دوران ضلع کے تمام مشہور اور روایتی تفریحی مقامات شہریوں اور سیاحوں کے لیے بند رہیں گے۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران پری چشمہ، ڈومیرا، اختری، وام تنگی، سپان تنگی اور ازمری ساحل شاہراگ پوائنٹس کے علاوہ انجیر، زندہ پیر اور دیگر تمام پکنک پوائنٹس پر پکنک منانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے اور اپنی حفاظت کے پیش نظر اس فیصلے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر،گلگت بلتستان انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا کیس درج

متعلقہ خبریں