اسلام آباد(اے بی این نیوز)بجلی صارفین کے لیے بری خبر،فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 72 پیسےاضافے کا امکان ہے،نیپرا میں اپریل کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی گئی۔
سی سی پی اے کی درخواست پر 2 جون کونیپرامیں سماعت ہوگی،درخواست میں کہا گیا کہ اپریل میں پانی سے 21.89 فیصد، مقامی کوئلے سے 15.61 فیصد بجلی بنی،درآمدی کوئلے سے 14.14 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
آر ایف او سے 5.11 فیصد،مقامی گیس سے 10.49 فیصد بجلی ملی،درآمدی ایل این جی سے 4 فیصد بجلی پیدا کی گئی،ایٹمی توانائی سے 22.07 فیصد اور سولر سے پیداوار 1.17 فیصد رہی،ٹرانسمیشن لاسز کی مد میں 1.95 فیصد بجلی ضائع بھی ہوئی،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے ڈسکوز پر ہوگا۔
مزید پڑھیں :غیریقینی صورتحال،سونے کی قیمت میں بڑی کمی















