اسلام آباد (اے بی این نیوز) ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ کل ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے جس کے مطابق عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو ہوگا جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔
زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں بلائے گئے ہیں۔ 17 مئی کو چاند نظر آیا تو عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند 17 مئی کی رات 1 بجکر 10 منٹ پر طلوع ہو گا۔ کل شام چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی۔ ماہرین فلکیات کے مطابق موسم صاف رہنے کی صورت میں کل چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کو جھٹکا،الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ آ گیا















