اہم خبریں

بلاول بھٹو نے کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں شازیہ مری کو ساتھ بٹھا دیا

کوئٹہ(اے بی این نیوز) بلاول بھٹو نے کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں شازیہ مری کو ساتھ بٹھا دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران چئیرمین پیپلز پارٹی نے شازیہ ماری کو سرعام ڈانٹ دیا تھا۔ جمعرات کے روز پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے کہا کہ “کچھ وزرا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کو صوبوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس پر بلاول بھٹو زرداری نے پوچھا کس وزیر نے یہ بات کی ہے؟ جس پر پاس بیٹھی شازیہ مری نے کہا کہ کھیئل داس کوہستانی نے یہ بات کی ہے۔ شازیہ مری کی مداخلت پر بلاول بھٹو نے سخت لہجے میں جواب دیا کہ “میں نے آپ سے نہیں پوچھا۔” چئیرمین کی ناراضگی پر شازیہ مری نے معذرت کی تو بلاول بھٹو نے پھر سے سخت لہجے میں انہیں کہا کہ “آپ کا بہت شکریہ”۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد چئیرمین پیپلزپارٹی کو خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے جمعہ کے روز دورہ کوئٹہ کے موقع پر ایک تقریب کے دوران شازیہ مری کو اپنی قریبی نشست پر بیٹھنے کی اجازت دی۔

بعد ازاں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کے ہمراہ 150 بستروں پر مشتمل جدید ٹراما سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ حکام کے مطابق یہ جدید طبی سہولت بلوچستان میں ہنگامی طبی خدمات کے نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے افتتاحی تقریب میں نیشنل پارٹی کے سربراہ اور بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی شریک تھے۔


اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری، سینیٹر عمر گورگیج اور علی حسن زہری بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ موجود تھے۔ نئے قائم ہونے والے ٹراما سینٹر کو جدید طبی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے، جس میں ایمرجنسی وارڈز، انتہائی نگہداشت یونٹس، جدید آپریشن تھیٹرز اور فوری تشخیصی سہولیات شامل ہیں۔

یہ مرکز خاص طور پر حادثات، قدرتی آفات، اور دیگر ہنگامی صورتحال میں زخمی مریضوں کو فوری اور معیاری علاج فراہم کرے گا اس منصوبے کا مقصد کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں ایمرجنسی ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانا اور مریضوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔جدید ٹراما سینٹر کی فعال ہونے سے صوبے میں ٹراما کیئر کے شعبے میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: انمول عرف پنکی سمیت دیگر دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

متعلقہ خبریں