اہم خبریں

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کی ضمانت منظور

اسلام آباد(اے بی این نیوز)سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کی ضمانت منظور کر لی۔ جسٹس شہزاد احمد ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم کے وکیل علی بخاری نے مؤقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ اُن کا مؤکل 79 دنوں سے جیل میں ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دگل نے ضمانت کی مخالفت کی، عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

مزید پڑھیں۔سپارکو نے ذوالحج کے چاند اور عید الاضحیٰ کی تاریخ سے متعلق پیشگوئی کردی

متعلقہ خبریں