اہم خبریں

اشتعال انگیزی پرفوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی Kazem Gharibabadiنے آبنائے ہرمز Hormuz Strait کے گرد جنگی جہازوں کی تعیناتی پر شدید ردعمل Iran US Tensionsدیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی۔

اپنے بیان میں ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ جہازرانی کے تحفظ کے نام پر غیر ملکی جنگی جہازوں کی موجودگی درحقیقت بحران کو مزید سنگین بنانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہرمز کے اطراف بڑھتی عسکری سرگرمیاں خطے کے امن اور استحکام کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔

امریکا اور ایران تین نکاتی مجوزہ معاہدہ سامنے آگیا،جا نئے ایجنڈے بارے تفصیلات

کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ فرانس اور برطانیہ کے جنگی جہاز اگر امریکی اقدامات کا ساتھ دیتے ہیں تو اسے ایران غیر قانونی اقدام تصور کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی اشتعال انگیزی یا غیر قانونی کارروائی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے میں طاقت کے مظاہرے کے بجائے سفارتی حل کی ضرورت ہے، جبکہ غیر ملکی فوجی موجودگی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں