اہم خبریں

راولپنڈی میں ترقی کا نیا دور، معرکہ حق سکوائر اور میگا سگنل فری کوریڈور کا افتتاح

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازMaryam Nawaz نے راولپنڈی میں اہم ترقیاتی منصوبے “معرکہ حق سکوائر” کا افتتاح کر دیا، جبکہ کچہری چوک کو تاریخی اہمیت کے پیش نظر باضابطہ طور پر “معرکہ حق سکوائر” کا Rawalpindi, Kachehri Chowkنام دے دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران منصوبے کے سنگ میل کی نقاب کشائی کی گئی اور ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے افتتاح کے بعد راولپنڈی کے میگا سگنل فری کوریڈورSignal Free Corridor کا تفصیلی دورہ کیا اور اوور ہیڈ برج، انڈر پاسز اور مختلف رابطہ سڑکوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انیکسی چوک تا جی پی او چوک سگنل فری منصوبے پر بھی بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات صہیب احمد بھرتھ نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ راولپنڈی کے گنجان ترین علاقے میں بننے والا یہ جدید سگنل فری کوریڈور روزانہ دو لاکھ سے زائد گاڑیوں کی روانی کو بہتر بنائے گا، جس سے شہریوں کو ٹریفک جام سے بڑی حد تک نجات ملے گی۔

منصوبے کے تحت معرکہ حق سکوائر میں جدید طرز کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ پیڈسٹرین برج بھی تعمیر کیا گیا ہے تاکہ پیدل چلنے والوں کو محفوظ اور آسان آمدورفت میسر آ سکے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ روات تا موٹروے سگنل فری کوریڈور کے دو فیز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ تیسرا مرحلہ جلد مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت ریس کورس، چیئرنگ کراس اور اے ایف آئی سی چوک میں بھی نئے انڈر پاسز تعمیر کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق روات سے موٹروے تک مجموعی طور پر 25 کلومیٹر طویل سگنل فری کوریڈور بنایا جا رہا ہے جس میں 9 انڈر پاسز اور 3 فلائی اوورز شامل ہوں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ یہ منصوبہ صرف ٹریفک کی روانی بہتر نہیں بنائے گا بلکہ راولپنڈی کے اربن کلچر کو بھی جدید خطوط پر استوار کرے گا۔

متعلقہ خبریں