اہم خبریں

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، تیل سستا ہو گیا،جا نئے نئی قیمت بارے

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اہم ریلیف Petroleum Pricesسامنے آگیا ہے، حکومت نے مٹی کے تیلKerosene Oil کی قیمت میں بڑی کمی کر دی ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق مٹی کا تیل 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 319 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔

قیمت میں نمایاں کمی کے بعد گھریلو صارفین، ہوٹل انڈسٹری اور دیہی علاقوں کے شہریوں کو براہ راست فائدہ پہنچنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے، جہاں اب بھی مٹی کا تیل بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔

توانائی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی لاگت میں تبدیلی کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کسی حد تک ریلیف ثابت ہوگی۔

دوسری جانب شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کرے تاکہ ٹرانسپورٹ اور روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں استحکام آ سکے۔

متعلقہ خبریں