لندن (اے بی این نیوز)برٹش پاکستانی خاتون سعدیہ سادات نے لندن کی نواحی کونسل ریڈنگ کی وارڈ کیورشم ہائٹس (Caversham Heights) سے پہلی مسلمان اور پاکستانی کونسلر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
انگلینڈ کے لوکل انتخابات میں ریڈنگ کونسل کی اس وارڈ سے کامیابی حاصل کرنے والی واحد پاکستانی و مسلمان کونسلر ہیں۔ سعدیہ سادات برطانیہ میں گزشتہ دو دہائیوں سے رہائش پذیر ہیں۔

سعدیہ سادات نے برطانیہ کے ان انتخابات میں تاریخی کامیابی کو اپنے والد ظفر سادات کے نام کرتے ہوئے اسے اپنے والد کی جانب سے ملنے والی سپورٹ اور اعتماد کا نتیجہ قرار دیا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس اعتماد پر اپنے حلقے کے عوام کی انتہائی مشکور ہوں۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کی جنوبی لبنان میں کارروائیاں ،مزید 24 شہید















