اہم خبریں

اسرائیل کی جنوبی لبنان میں کارروائیاں ،مزید 24 شہید

بیروت (اے بی این نیوز)جنوبی لبنان میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 24 افراد شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان پر فضا اور زمین سے کارروائیاں تیز کردی ہیں، اسرائیل نے لبنان کے 9 دیہات خالی کرنے کی وارننگ کے بعد حملے کیے، جس کے نتیجے میں24 لبنانی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے بھی قابض اسرائیلی فوجیوں پر جنوبی لبنان اور اسرائیل میں حملے کیے۔

اس کے ساتھ ہی حزب اللہ نے ڈرون حملے سے بچنے کے لیے ٹینک سے چھلانگ لگاتے اور عمارت کے اندر بھاگتے اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو بھی جاری کردی۔
مزید پڑھیں: بلوچستان ،ایرانی پیٹرول کی قیمت میں 30 سے 40 روپے کا اضافہ ہوگیا

متعلقہ خبریں