اہم خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر فضائی حملوں میں مزید 31 افراد شہید

بیروت ( اے بی این نیوز)اسرائیل کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہیں اور تازہ فضائی حملوں میں مزید 31 افراد شہید ہوگئے۔

لبنان کے سرکاری خبر رساں ادارے نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق جمعہ کے روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد شہید ہوئے، جن میں ایک ریسکیو اہلکار بھی شامل ہے۔

یہ 2 مارچ سے اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد کے سب سے ہلاکت خیز دنوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں ٹائر ضلع کے قصبے تورا پر ہونے والے 2 فضائی حملوں میں مارے گئے 5 افراد بھی شامل ہیں۔ ملبے تلے دبی ایک لاپتا بچی کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

اسی طرح اسرائیلی فوج کے ڈرون نے سڑک پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سول ڈیفنس کا ایک اہلکار شہید ہوا۔

اس کے علاوہ بنت جبیل کے دیہات میں فضائی حملوں میں 5 افراد شہید ہوئے، جبکہ قصبے السلطانیہ پر ایک حملے میں مزید 4 افراد جان سے گئے۔

واضح رہے کہ17 اپریل کو اعلان کردہ جنگ بندی کو 17 مئی تک بڑھایا گیا تھا، تاہم اسرائیلی فوج لبنان میں روزانہ کی بنیاد پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں 14روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ

متعلقہ خبریں