ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فورسز نے دو ایرانی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔ خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر کے ترجمان کے مطابق ایک ایرانی Iran آئل ٹینکر کو ایرانی پانیوں میں جاسک کے قریب حملے کا نشانہ بنایا Strait of Hormuz گیا جبکہ دوسرا ایرانی جہاز فجیرہ بندرگاہ کے سامنے آبنائے ہرمز میں متاثر ہوا۔
ترجمان کے مطابق امریکا نے خمیر، سیریک اور جزیرہ قشم میں بھی فضائی حملے کیے، جس کے بعد ایران نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے چاہ بہار بندرگاہ کے جنوب میں موجود امریکی فوجی جہازوں پر حملہ کیا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بھرپور جواب دیا جائے گا۔















