اہم خبریں

ایران کی طاقتور مسلح افواج تیار کھڑی ہیں ،محسن رضائی

تہران(اے بی این نیوز) ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے امریکی قیادت کو خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے خطے میں اپنی عسکری کارروائیاں جاری رکھیں تو امریکی افواج کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی کا کہنا تھا کہ امریکا کے صدر، وزیر جنگ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف میں ایک بات مشترک ہے، وہ اپنے وہم کو کامیابی کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی طاقتور مسلح افواج تیار کھڑی ہیں، امریکی افواج کے لیے جو کچھ منتظر ہے وہ نار منڈی یا سسلی جیسا نہیں بلکہ طبس اور اصفہان جیسا ہوگا۔ وہم میں نہ رہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں مجرمانہ اقدامات کررہا ہے، کوئی ملک اس کو کنٹرول نہیں کرسکتا۔

واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں مختلف ممالک کے پھنسے ہوئے بحری جہازوں کے عملے کی زندگیوں کو خطرہ ہے، خلیج فارس میں پھنسے 23ہزار افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے ٹرمپ نے پروجیکٹ فریڈم کا اعلان کیا۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ پروجیکٹ فریڈم آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے اہم قدم ہے،کسی پرحملہ نہیں کیا، آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ ہے، کوئی ملک اس کو کنٹرول نہیں کرسکتا، ایرانی رجیم ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے اقدام سے یہ ثابت کیا ہے کہ ان کی اوّلین ترجیح امن ہے، ایرانی کشتیاں بحری جہازوں کو نقصان پہنچاتی ہیں ایسا نہیں ہونے دیں گے، ایران کو حقیقت تسلیم کرکے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ آ گیا

متعلقہ خبریں