واشنگٹن (اے بی این نیوز)آبنائے ہرمزکھولنےکا آپریشن عارضی روکنے اور ایران ڈیل پر پیشرفت سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی 100.6 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے اور برینٹ خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب بلوم برگ کے مطابق تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے دوسرے بڑے رکن ملک عراق نے اپنے خام تیل پر غیر معمولی رعایتوں کا اعلان کیا ہے۔
یہ رعایت خاص طور پر اس خام تیل پر دی جا رہی ہے جس کی ترسیل آبنائے ہرمز کے ذریعےکی جائےگی۔
مزید پڑھیں: صدر مملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی منظوری دیدی















