اہم خبریں

امارات نے ایران کیخلاف کارروائی کی تو سخت جواب دیا جائے گا،ترجمان خاتم الا نبیا ہیڈ کوارٹر

ایرانی عسکری ترجمان Khatam al-Anbiya Headquarters نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران نے متحدہ عرب امارات پر کسی قسم کا حملہ نہیں کیا، اور اس حوالے سے اماراتی مؤقف کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ملاقات سے روکنا سیاسی انتقام ہے، سینیٹر علی ظفر

بیان میں مزید خبردار کیا گیا کہ اگر امارات کی جانب سے ایران کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو اس کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق ایسے کسی بھی اقدام کے بعد امارات کو اپنے فیصلے پر پچھتاوا ہو سکتا ہے۔

ایرانی مؤقف میں یہ بھی کہا گیا کہ اماراتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کیا گیا بیان حقیقت کے برعکس ہے اور اس کا مقصد صورتحال کو غلط انداز میں پیش کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں