اہم خبریں

ایرانی افواج ہائی الرٹ، امریکہ کوآبنائے ہرمز میں داخلے سے روک دیا گیا،ایرانی آرمی چیف

ایرانی فوجی سربراہ امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران کو آبنائے ہرمز کے اطراف کے پانیوں پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ خلیج میں ایرانی افواج پوری طرح چوکنا اور ہوشیار ہیں۔ امریکی ڈسٹرائرز کو آبنائے ہرمز میں داخلے سے روک دیا گیا۔ خطے میں کسی بھی مہم جوئی سے نمٹنےکیلئے ایرانی افواج ہائی الرٹ ہیں۔ ایران کی جانب سے ایک بار پھر آبنائے ہرمز strait of hormuzسے متعلق سخت مؤقف سامنے آیا ہے، جہاں ایرانی فوجی قیادت iranنے دعویٰ کیا ہے کہ اس اہم آبی گزرگاہ کے اطراف کے پانیوں پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی خطے میں تعینات ایرانی افواج ہر وقت چوکنا اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
آبنائے ہرمز میں ایران کی چھ کشتیوں کو تباہ کر دیاامریکہ ،جھوٹا دعویٰ ہے، ایران

ایرانی فوجی سربراہ امیر حاتمی نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کے مطابق ایرانی افواج ہائی الرٹ پر ہیں اور دفاعی حکمت عملی کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ امریکی جنگی جہازوں کو آبنائے ہرمز میں داخل ہونے سے روکا گیا، جس سے خطے میں صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔ تاہم اس حوالے سے آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی، جس کے باعث حالات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں