اہم خبریں

پی ایس ایل 11 فائنل میں بڑا اپ سیٹ، حیدرآباد کنگز مشکلات کا شکار، اہم وکٹیں گر گئیں

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل 11 کے فائنل psl 11 final میں cricket سنسنی خیز صورتحال دیکھنے میں آ رہی ہے جہاں حیدرآباد کنگز کی بیٹنگ لائن اپ شدید دباؤ کا شکار ہو گئی ہے اور اہم کھلاڑی یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ رہے ہیں۔

اننگز کا آغاز کپتان مارنس لابوشن اور معاذ صداقت نے کیا، تاہم آغاز سے ہی پشاور زلمی کے باؤلرز نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی۔ دوسرے اوور میں ہی پہلی وکٹ گر گئی جب معاذ صداقت 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

51 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان مارنس لابوشن بھی 20 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے، جس کے بعد حیدرآباد کی ٹیم دباؤ میں آ گئی۔ اس کے بعد عثمان خان 8 رنز اور عرفان خان صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ میکس ویل بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے، جس سے ٹیم کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔

کرکٹ بخار عروج پر،پی ایس ایل فائنل میں ٹاس کا فیصلہ، پشاور زلمی پہلے فیلڈنگ کرے گی

پشاور زلمی کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، خرم شہزاد کی جگہ ناہید رانا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے، جو اب تک میچ میں مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب حیدرآباد کنگز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

ٹاس کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا تھا کہ ٹیم منصوبے کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرے گی اور بطور یونٹ بہترین کارکردگی دکھانے کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات کو سمجھ کر کھیلنا ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

حیدرآباد کنگز کے کپتان مارنس لابوشن نے فائنل سے پہلے کہا تھا کہ ٹیم کا ماحول مثبت ہے اور وہ اپنی پہلی ہی شرکت میں ٹائٹل جیتنے کیلئے پرجوش ہیں، تاہم اب صورتحال ان کیلئے مشکل نظر آ رہی ہے۔فائنل کا آغاز اختتامی تقریب کے باعث ایک گھنٹہ تاخیر سے ہوا تھا، مگر جیسے ہی میچ شروع ہوا، میدان میں کرکٹ کا اصل جوش و جذبہ دیکھنے کو ملا۔فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ پانچ لاکھ ڈالر کا انعام دیا جائے گا، جس نے اس بڑے مقابلے کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں