کابل (اے بی این نیوز)افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مزاحمتی آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئیں۔
افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مختلف حلقوں میں تنقیدی اور مزاحمتی آوازیں سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔
سوشل میڈیا پر کابل سے منسوب ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے مدد مانگی ہے۔
🚨🚨کابل سے افغان شہری کا ویڈیو پیغام..!!
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے افغان شہری کی اپیل، ”فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب ہمیں افغان طالبان کے دلالوں سے آزادی دلوائیں کابل پر پاکستانی جھنڈا لہرائیں“! pic.twitter.com/45L5U2nJ5o— Black tiger (@Ehsan39897046) May 1, 2026
افغان شہری نے پاکستان کی عسکری قیادت سے مدد کی اپیل کی تاہم اس ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ افغان شہری نے پاکستانی عسکری قیادت سے غیرمعمولی اپیل کی ہے۔
افغان شہری کا کہنا تھا کہ پاکستانی عسکری قیادت ہمیں آزادی دلوائے، کابل پر پاکستانی جھنڈا لہرائیں،اہم چاہتے ہیں کہ کابل پاکستان کا حصہ بن جائے، شہری کا کہنا تھا کہ افغان عوام جلد طالبان رجیم کے جبر سے نجات حاصل کر لیں گے۔
مزید پڑھیں: ایران کی امریکا کو حملے روکنے کی ضمانت ،محاصرہ ختم کرنے کے بدلے آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش















