لاہور(اے بی این نیوز)بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہید رانا نے پشاور زلمی کو جوائن کر لیا۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ناہید رانا کو پشاور زلمی کی جانب سے فائنل کھیلنے کے لیے خصوصی اجازت دی ہے۔
پاکستان سپر لیگ کا فائنل اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
Touchdown at the perfect time 🛬⚡
Zalmi Speed Star Nahid Rana is back for the Final, just what the fans were waiting for 💛🏏
Eyes on the trophy 🏆👀#RiseofZalmi #YellowStorm #Haier #ZalmiXHaier pic.twitter.com/LLcNwMcGNg
— Peshawar Zalmi (@PeshawarZalmi) May 1, 2026
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کی وجہ سے ناہید رانا وطن واپس چلے گئے تھے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے دوسرے ایلی منیٹر میں پہلی بار شرکت کرنے والی حیدر آباد کنگز مین کا مقابلہ 3 بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے آج ہو گا۔
اتوار کو فیصلہ کن معرکے میں پشاور زلمی کے خلاف کون سی ٹیم میدان میں اُترے گی اس کا فیصلہ ایلی منیٹر ٹو کے ذریعے آج ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاک ایران فضائی سفربحال،تہران ،اسلام آباد کی پروازیں شروع















