اہم خبریں

حیران کن رپورٹ،چین کے طیاروں کا راز سامنے آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) چین کی طیارہ ساز کمپنی چینگڈو ایئرکرافٹ کارپوریشن کے جنگی طیاروں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بڑی وجہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ان طیاروں کی کارکردگی کو قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق کمپنی کی رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں فروخت تقریباً دگنی ہو گئی، جبکہ گزشتہ سال کمپنی کی آمدنی 16 فیصد اضافے کے ساتھ 11 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔ منافع میں بھی 6.5 فیصد اضافہ ہوا، جو کمپنی کی تاریخ کا بلند ترین سطح ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران J-10 لڑاکا طیارہ استعمال کیا گیا، جس نے عالمی توجہ حاصل کی۔

جریدے کے مطابق یہ ان چند مواقع میں سے ایک تھا جب جدید چینی ہتھیاروں کا حقیقی جنگی حالات میں تجربہ کیا گیا، جس کے بعد عالمی سطح پر ان طیاروں کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مزید پڑھیں‌:تہلکہ خیز خبر، یو اے ای نے اہم فیصلہ کر لیا

متعلقہ خبریں