ابوظہبی (اے بی این نیوز) متحدہ عرب امارات میں بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
امارات کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے حکام کے مطابق گرفتار افراد میں بھارت، پاکستان، ایران، مصر اور سری لنکا کے شہری شامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ گرفتار افراد میں 4 بھارتی، 4 ایرانی، 2 پاکستانی جبکہ دیگر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ یہ کارروائی ایک ماہ طویل خفیہ نگرانی اور انٹیلی جنس آپریشن کے بعد مکمل کی گئی۔
کارروائی کے دوران 56 کلو گرام سے زائد منشیات اور 8 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیاں بھی برآمد کی گئیں، جسے حکام نے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں:دنیا حیران،ٹرمپ نے ایران کی پیشکش پر کیا فیصلہ کیا؟















