اہم خبریں

اہم رہنما کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

اسلام آباد (اے بی این نیوز) شکیلہ وحید نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شکیلہ وحید نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، جبکہ سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر نیئر بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی ملک کی واحد امید ہے، اور باصلاحیت افراد کی شمولیت پارٹی کے لیے خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شکیلہ وحید کی شمولیت سے خواتین ونگ مزید مضبوط ہوگا۔


مزید پڑھیں:اہم خبر، تکنیکی خرابی، پاسپورٹ سروس متاثر

متعلقہ خبریں