اہم خبریں

پی آئی اے نجکاری مکمل، عارف حبیب کنسورشیم نے 100فیصد شیئرز خریدلئے

قومی ایئرلائن کی نجکاری (     PIA   )کے عمل میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں عارف حبیب کنسورشیم(    ArifHabib  ) نے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئرز خرید لیے ہیں۔ اس خبر کے بعد ملکی کاروباری اور ہوا بازی حلقوں میں نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ترجمان کنسورشیم کے مطابق مزید 25 فیصد شیئرز کی خریداری کیلئے مطلوبہ رقم جمع کروا دی گئی ہے جبکہ معاہدے کے تحت 45 ارب روپے کی بینک گارنٹی بھی جمع کرا دی گئی ہے۔ اس اقدام کے بعد شیئر ہولڈنگ مکمل طور پر کنسورشیم کے پاس منتقل ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کنسورشیم پہلے ہی پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز خرید چکا تھا جبکہ باقی 25 فیصد شیئرز خریدنے کا آپشن بھی معاہدے میں موجود تھا، جسے اب استعمال کر لیا گیا ہے۔اطلاعات ہیں کہ مئی کے دوران نئی انتظامیہ قومی ایئرلائن کا کنٹرول سنبھال سکتی ہے، جس کے بعد ادارے میں انتظامی، مالی اور آپریشنل سطح پر اہم تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

صارفین کیلئے نیا جھٹکا، بجلی مزید مہنگی،جا نئے فی یونٹ کتنا اضافہ ہو نے جا رہا ہے
یہ کنسورشیم فوجی فرٹیلائزرز، لیک سٹی، فاطمہ گروپ، عارف حبیب لمیٹڈ، سٹی اسکول اور اے کے ڈی سمیت مختلف بڑے کاروباری اداروں پر مشتمل ہے، جسے ملکی نجی شعبے کا اہم اتحاد قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں