ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن( Putin Iran meeting ) اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی صورتحال، جنگی کشیدگی اور سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔( Iran latest news )روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ انہیں ایرانی سپریم لیڈر کا پیغام موصول ہو گیا ہے اور وہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ایرانی عوام کی مشکلات کم ہوں گی اور خطے میں امن قائم ہوگا۔
موسم،الرٹ جاری، مئی اور جون گرم ترین مہینے قرار،جا نئے کون سے علاقے گرم مرطوب ہو نگے
ملاقات کے دوران روسی صدر نے کہا کہ روس مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا اور تمام فریقین کے درمیان سفارتی حل کی حمایت کرتا ہے۔روسی حکام کے مطابق دونوں ممالک نے موجودہ بحران، علاقائی استحکام اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت کی۔















