اہم خبریں

حملہ آور امریکی صدر ٹرمپ کو قتل کرنا چاہتا تھا،ترجمان وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس حکام نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ حملے (   Attack )میں گرفتار شخص کا بنیادی ہدف ڈونلڈ ٹرمپ (   Trump  )تھے اور وہ ٹرمپ انتظامیہ کے زیادہ سے زیادہ ارکان کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق
حملہ آور امریکی صدر ٹرمپ کو قتل کرنا چاہتا تھا،حملہ آور کی کوشش تھی کہ وہ ایک منظم انداز میں اہم حکومتی شخصیات کو نقصان پہنچا سکے، تاہم سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی نے بڑے سانحے کو روک دیا۔

آج کی بڑی خبر۔۔امریکہ کی ایران کو نئی آفر،مذاکرات کا نیاطریقہ کار

امریکی قائم مقام اٹارنی جنرل کے مطابق محکمہ انصاف کو یقین ہے کہ حملہ آور کا ہدف براہ راست ٹرمپ انتظامیہ کے افراد تھے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران ابھی تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہو کہ حملہ آور کسی دوسرے شخص کے ساتھ مل کر کام کر رہا تھا۔حکام نے واضح کیا ہے کہ ملزم کے خلاف وفاقی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا اور کیس کو انتہائی سنگین نوعیت کا قرار دیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ادارے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ وائٹ ہاؤس اور حساس عمارتوں کے گرد حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں