ملک میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل( OilPrices ) کی قیمتوں میں حالیہ بڑے اضافے کی اصل وجوہات سامنے آ گئی ہیں، جس کے مطابق یہ اضافہ عالمی منڈی نہیں بلکہ حکومتی پالیسی فیصلوں کے باعث ہوا۔دستاویزات کے مطابق ان لینڈ فریٹ ایکوالائزیشن مارجن اور حکومتی ٹیکسز (PetrolPrice, )میں اضافے نے قیمتوں کو اوپر لے جانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ حیران کن طور پر ایکس ریفائنری سطح پر قیمتیں کم ہو رہی تھیں لیکن اس کے باوجود صارفین کو ریلیف نہ مل سکا۔
راولپنڈی اسلام آباد میں ٹریفک بحال، میٹرو اور گرین بس سروس دوبارہ چل پڑی
اعداد و شمار کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت ایک ہفتے میں 3 روپے 44 پیسے فی لیٹر کم ہوئی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں بھی 3 روپے 14 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی، مگر اس کے باوجود حکومت نے دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔















