نوشکی (اے بی این نیوز)سکیورٹی فورسز نے نوشکی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ٹارگٹڈ آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے پانچ اہم کمانڈرز کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے نوشکی میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کیلئے نوشکی کے نواحی علاقے میں اپنے ٹھکانے میں موجود ہے جس پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی جدید خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی تاہم فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 5 اہم کمانڈرز ہلاک ہو گئے۔
سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مسمار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ، راکٹ لانچرز، بم ، دھماکہ خیز مواد اور مواصلاتی آلات قبضے میں لے لیے، مارے جانے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت 27 اپریل سے شروع ہوگی















