اہم خبریں

آج بروزاتوار26 اپریل 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)انتباہ: اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے دوران موسم شدید گرم رہے گا۔ عوام الناس کو دن 10 سے دوپہر 03 بجے کے دوران بیرونی سرگرمیوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے ۔

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان۔تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھو ہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔

سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): گلگت بلتستان: استور 22، سکردو 11، گلگت 08، بگروٹ 05، بونجی 03، چلاس 02، گوپس 01، خیبر پختونخوا: پٹن 12، دیر (بالائی 05، زیریں 02)، مالم جبہ 05، میر کھانی، پاڑاچنار 04، چترال، کالام، سیدو شریف ، چراٹ 01، کشمیر: مظفرآباد (سٹی 08، ایئرپورٹ 07)، راولاکوٹ 04، پنجاب: اٹک، مری اور اسلام آباد سٹی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :شہید بینظیر آباد46،سبی،مٹھی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
ہفتہ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ۔

اتوار کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ۔ دن کا درجہ حرارت معمول سے03 سے 05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ۔
مزید پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں

متعلقہ خبریں