اسلام آباد(اے بی این نیوز)ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلو چستان اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر آندھی/ گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ میدانی علا قوں میں گرم رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب ،کشمیر، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو ئی۔
سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبر پختونخوا: دیر، کالام 13، پاڑا چنار 08، لوئر دیر 07، میر کھانی 06، دروش 04،پنجاب: ڈیرہ غازی خان 12،کشمیر: مظفرآباد (سٹی 11، ایئرپورٹ 10)، گڑھی دوپٹہ 10،بلوچستان: قلات 03، ژوب 01،گلگت بلتستان: گوپس، استور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : بہاولنگر ،خیر پور،دادو،اور لاڑکانہ میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعہ (رات):اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے ۔
ہفتہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ۔
مزید پڑھیں: آج بروز ہفتہ 25 اپریل 2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت













