اسلام آباد ٹریفک پولیس( TrafficAlert ) نے اہم ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون( RedZone ) ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہیں گے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا، جبکہ شہر میں کسی بھی سمت سے آنے والی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔
رہائشی علاقوں کے لیے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ جی فائیو، جی سکس، جی سیون، ایف سکس اور ایف سیون کے شہری مارگلہ روڈ اور نائنتھ ایونیو استعمال کریں تاکہ آمدورفت میں آسانی رہے۔
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں کیا ہو نگی،عوام کیلئے خوشخبری آگئی
فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک کو نائنتھ ایونیو کی جانب موڑ دیا جائے گا، جبکہ زیرو پوائنٹ سے کورال جانے والے شہری نائنتھ ایونیو اور مری روڈ کے متبادل راستے اختیار کریں۔
پارک روڈ سے کلب روڈ بند ہونے کی صورت میں ٹریفک کو ترامڑی چوک کی طرف موڑا جائے گا۔ اسی طرح بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے جانے والے شہری کورنگ روڈ، بنی گالہ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔
جی ٹی روڈ پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹیکسلا سے موٹروے اور چکری انٹرچینج کا راستہ استعمال کیا جائے۔
ٹریفک حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ روانگی سے پہلے روٹ پلان کریں، ٹریفک اپڈیٹس چیک کریں اور ہدایات پر عمل کریں تاکہ غیر ضروری پریشانی سے بچا جا سکے۔















