ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ( Abbas Araghchi)نے کہا ہے کہ اسرائیل(Iran Israel ) کی ناکام کارروائیوں کے باوجود ایران کی قیادت، ادارے اور عوام مکمل طور پر متحد اور منظم ہیں۔ ان کے مطابق حالیہ کشیدگی کے دوران بھی ایران نے اپنی پالیسی اور دفاعی حکمت عملی کو مضبوطی کے ساتھ جاری رکھا ہوا ہے۔
ن لیگ نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ اڑا لی
انہوں نے کہا کہ میدان جنگ اور سفارتکاری دونوں ایک ہی مربوط حکمت عملی کے تحت چل رہے ہیں، جس کا مقصد قومی مفادات کا تحفظ اور خطے میں توازن برقرار رکھنا ہے۔ ان کے مطابق ایران کے ریاستی ادارے اتحاد، مقصد اور سخت نظم و ضبط کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
عباس عراقچی نے واضح کیا کہ اسرائیلی حملے ایران کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں، اور اس کے برعکس ملک کے اندرونی اتحاد میں مزید مضبوطی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایران کسی بھی دباؤ کے باوجود اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔















