خطے میں جنگ( War Threat ) کے بادل گہرے، ایرانی قیادت( Israel Iran Tensions ) کو نشانہ بنانے کے اشارے، کشیدگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی۔مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے جہاں یوآو گالانت نے ایران کے خلاف ممکنہ بڑے عسکری اقدام کے اشارے دے دیے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے امریکا سے گرین سگنل کے منتظر ہیں۔
اسلام آباد سے افسوسناک خبر،جا نئے کتنا جانی نقصان ہوا
انہوں نے اعلان کیا کہ ایران کے خلاف معرکہ آرائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے اور اس حوالے سے تمام اہداف کی نشاندہی مکمل کر لی گئی ہے۔ ان کے مطابق اسرائیل کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ایران کی معیشت کو مفلوج کرنے کے لیے توانائی اور بجلی کے ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ ان بیانات کے بعد خطے میں جنگ کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔















