آبنائے ہرمز میں ( Strait of Hormuz )ایک بڑا بحری واقعہ سامنے آیا ہے جہاں دو بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور اس کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔ اس واقعے کے بعد عالمی سمندری راستوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق ایرانی بحریہ( Iran Navy) کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے حفاظتی انتظامات کو خطرے میں ڈالنے کے باعث ان جہازوں کو روکا گیا اور بعد ازاں ایرانی ساحل کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی سمندری قوانین کے تحت کی گئی۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
ذرائع کے مطابق ایک بحری جہاز کا نام ایم ایس سی فرانسسکا بتایا جا رہا ہے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اسرائیلی مفادات سے منسلک ہے، جبکہ دوسرے جہاز پر پاناما کا جھنڈا لہرا رہا تھا۔ ان دعوؤں کے بعد صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔














