وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون ( red zone )میں واقع تمام سرکاری اداروں کے دفاتر کے لیے اہم فیصلہ سامنے آ گیا ہے، جس کے تحت 23 اپریل کو بھی ورک فرام ہوم جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام وزارتوں، ڈویژنز اور وفاقی اداروں کے دفاتر اس دن معمول کے مطابق کھلے نہیں ہوں گے بلکہ ملازمین گھروں سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔
حکومت کی جانب سے عوام کیلئے بڑا تحفہ،لانگ ویک اینڈ،چھٹیاں ہی چھٹیاں،جا نئے تفصیل
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شہر میں موجود رہیں اور ہر وقت تیار رہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر مختصر وقت میں دفاتر پہنچ سکیں۔ اس اقدام کو سیکیورٹی اور انتظامی وجوہات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ حساس صورتحال اور ریڈ زون میں بڑھتی سرگرمیوں کے باعث کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری ردعمل ممکن بنایا جا سکے۔















