ایرانی آرمی ( iran army chief) نے سپہ سالار اعلیٰ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں مسلح افواج کے اتحاد کو ملک کے دفاع کے لیے ایک بڑا اثاثہ قرار دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فوج اور پاسداران انقلاب ( pasdaran e inqlab)کے درمیان ہم آہنگی ایران کی طاقت کا بنیادی ستون ہے جو ہر قسم کے خطرات کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاسداران انقلاب نے ہمیشہ ہر محاذ پر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور مشکل ترین حالات میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ان کے مطابق یہ فورس نہ صرف ملکی سرحدوں کے دفاع میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بلکہ اندرونی استحکام کو بھی یقینی بنا رہی ہے۔
آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی مسلح افواج کے مختلف اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ اور باہمی تعاون ہی ملک کے استحکام کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اتحاد اور یکجہتی پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے تاکہ کسی بھی بیرونی یا اندرونی چیلنج کا بھرپور مقابلہ کیا جا سکے۔















