اہم خبریں

پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،جا نئے کس ملک نے یہ اقدام اٹھایا

عالمی سطح پر جاری کشیدگی اور تیل(      petrol) کی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے درمیان چین نے پیٹرول اور ڈیزل (  diesel)کی قیمتوں میں کمی کا اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ چینی حکام کے مطابق یہ اقدام حالیہ بین الاقوامی حالات اور توانائی مارکیٹ میں آنے والی تبدیلیوں کے بعد کیا گیا ہے، جس سے عوام کو براہ راست ریلیف ملے گا۔

سرکاری ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے بعد عام ڈرائیور کو واضح فائدہ حاصل ہوگا، اور اندازہ ہے کہ 92 آکٹین پیٹرول کے 50 لیٹر ٹینک پر تقریباً تین ڈالر تک بچت ممکن ہوگی۔

ایران نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا،صرف 12 دن میں کمال کر دکھایا،جا نئے تفصیل

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں عالمی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا تھا، جس کے اثرات مختلف ممالک کی معیشت پر پڑے۔ چین نے بھی اس دوران کئی مرتبہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، تاہم اب پہلی بار نمایاں کمی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں