اسلام آباد(اے بی این نیوز)بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان۔
بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک جبکہ دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا۔ تاہم مغربی/بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلو چستان میں چند مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہا۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو 44، جیکب آباد، روہڑی، موہنجودڑو، لاڑکانہ میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
منگل (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کی توقع۔
بدھ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور دن کے دوران گرم رہنے کی توقع۔ جبکہ بعد از دوپہر تیز ہوا ئیں چلنے کی توقع۔
مزید پڑھیں: آج بروز بدھ 22 اپریل 2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت














