لاہور( اے بی این نیوز )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا، سپیکر ملک محمد احمد خان نے ایگزیکیٹو آرڈر کے تحت زرعی ٹیکس کا نوٹیفکشن کالعدم قرار دیدیا، ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی میں رولنگ پڑھ کر سنا دی،
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ٹیکس لگانے کا اختیار صرف اسمبلی کے پاس ہی ہے، پنجاب اسمبلی کایہ اختیار سرکاری افسر استعمال نہیں کر سکتاسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سمیت کوئی بھی ایگزیکٹیو اتھارٹی کسی قسم کا ٹیکس نہیں لگا سکتی
ایسے نوٹیفیکیشن سے پنجاب اسمبلی کا استحقاق مجروح ہواسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی ایگزیکٹو اتھارٹی کے لگائے گئے ٹیکسز کا جائزہ لےلاء کمیٹی 15 دن میں اپنی رپورٹ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کرے رولنگ پڑھنے کے بعد ارکان پنجاب اسمبلی کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ڈیسک بجائے گئے،
مزید پڑھیں :کراچی پولیس میں کرپشن کے خلاف بڑا ایکشن، 19 اہلکار معطل














