اہم خبریں

بریکنگ نیوز،کیا ایران وفد بھیج رہا ہے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

تہران (اے بی این نیوز) ایران نے تاحال امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے وفد اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جب تک امریکی ناکہ بندی جاری رہے گی ایران مذاکرات میں شرکت نہیں کرے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے نمائندے اسلام آباد جا رہے ہیں، مذاکرات کے لیے کل شام ہوں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایران نے گزشتہ روز آبنائے ہرمز میں فائرنگ کا فیصلہ کیا جو جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔

اس سے قبل امریکی ایڈوانس ٹیم ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور سے قبل پاکستان پہنچ گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے غیر ملکی وفود کی ایڈوانس ٹیمیں اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔
مزیدپڑھیں‌:ایران کا الرٹ، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکرز کو وارننگ

متعلقہ خبریں